تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :تیز رفتار بس کی ٹکر سے65سالہ سائیکل سوار موقع پر جاں بحق

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیز رفتار بس کی ٹکر سے65سالہ سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بلاک اوکاڑہ کا رہائشی65سالہ خدا بخش سائیکل پر سوار ہوکر جی ٹی روڈ پر جارہا تھا کہ اچانک چونگی نمبر7اوکاڑہ کے قریب لاہور سے صادق آباد جانے والی تیز رفتار بس نمبر ایل زیڈ جے5913نے بے قابو ہوکر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خدا بخش موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے بس قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو نوجوان افراد موقع پرجاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker