تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:2مختلف روڈایکسیڈنٹ،2 خواتین جاںبحق ایک شخص شدید زخمی ہوگیا

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ دو مختلف روڈ ایکسیڈنٹ،دو خواتین جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ چک نمبر20ٹو ایل اوکاڑہ کی رہائشی خاتون بشریٰ زوجہ یوسف اپنے ایک عزیز ابرار علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر رینالہ شیر گڑھ بائی پاس پر جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے انہیں ٹکر دے ماری جس سے بشری اور ابرار سڑک پر گر پڑے کہ اچانک پیچھے سے آنے والے ایک مزدا نے بشریٰ کو بُری طرح کچل ڈالا جس کے نتیجے میں بشریٰ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ابرار شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ایک دوسرے حادثے میں حویلی لکھا کے رہائشی خورشید اپنی والدہ آمنہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل او کے ایل 1485 پر سوار ہوکر اوکاڑہ سے حویلی لکھا جارہے تھے کہ دیپالپور روڈ پر ایک ٹرالر جے ڈی 2211نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں آمنہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی

یہ بھی پڑھیں  کا ر اور ٹرین میں حا دثہ،بچی سمیت تین افراد ہلا ک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker