تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : قوم کا پیسہ لوٹنے والے ہر سیاستدان اور شہری کا احتساب بہت ضروری ہے . مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) اڈیالہ جیل نواز شریف کا مقدر بن چکی ہے قوم کا پیسہ لوٹنے والے ہر سیاستدان اور شہری کا احتساب بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی لائرز ونگ ضلع اوکاڑہ کے صدر مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا چار سال پہلے کا موقف بلکل درست ثابت ہو رہا ہے کہ شریف خاندان چور ہے جنہوں نے ملک و قوم کا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا اب احتساب کے ڈر سے بیرون ملک فرار کی کوششوں میں ہیں 35سال سے زائد شریف فیملی نے پاکستان میں مختلف اعلی حکومتی عہدوں کو انجوائے کیا اور آج عوام کو کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر ملک میں معاشی استحکام لاتے ہوئے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ نے کہا کہہ اب وقت آگیا ہے کہ چوروں لٹیروں کا احتساب کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزائیں دی جائیں عمران خان عوام کی آواز بن چکے ہیں آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف عوام کی طاقت سے برسراقتدار آئے گی پاکستان سے کرپٹ اشرافیہ کا بھر پور طریقہ سے احتساب کرے گی *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker