تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق بابا فرید شوگر ملز اوکاڑہ میں کرشنگ سیزن کا افتتاح قائم مقام ڈپٹی کمشنر صباءاصغرعلی نے کیا

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق بابا فرید شوگر ملز اوکاڑہ میں کرشنگ سیزن کا افتتاح کر دیا گیا،افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی قائم مقام ڈپٹی کمشنر صباءاصغرعلی تھیں، قائم مقام ڈپٹی کمشنر صباءاصغرعلی نے کرشنگ سیز ن کا باقاعدہ افتتاح کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پرائس ویٹس اینڈ میرزخالد جاوید بھٹی اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے گنے کی قیمت فی من دو سو روپے مقرر کر دی ہے اس لیے مل انتظامیہ گنے کے کاشتکاروں سے مقرر کردہ ریٹ پر گنا خریدے اور بروقت ادائیگی کرے ڈپٹی کمشنر نے وہاں موجود کسانوں سے ان کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی انہوں نے کسانوںکو گنے کا پورا معاوضہ وقت پر دلوانے کا وعدہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ کسان بھائی ہمارے ملک کا بہترین سرمایہ ہیں اور ان کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا کسانوں نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا شکریہ ادا کیا جنرل مینجربابا فریدشوگر ملز جاوید اقبال کاہلوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا فرید شوگر ملز کسانوں کی اپنی مل ہے، المعیز گروپ انتظامیہ نے آتے ہی کسان دوست پالیسیوں پر کام شروع کیا دور دراز سے گنے کی نئی ورائٹی منگوائی گئیں جو انتظامیہ کا علاقہ کے کسانوں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے نہ صرف ہمیں فائدہ پہنچے گا بلکہ کسانوں کے حالات بھی بہتر ہوں گے ،تقریب کے اختتام پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر صباءاصغرعلی نے گنا کاشت کرنے والے کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے ٭

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!