تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر فرخ رضا ملک نے کہا کہ قانون کو چیلنج کر نے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا.

اوکاڑہ(محمد منان طاہر سے ) قائم مقام ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر فرخ رضا ملک نے کہا کہ قانون کو چیلنج کر نے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،اشتہاریو ں اور جرائم پیشہ افراد کی گر فتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں کسی بھی شخص کو ضلع کا امن خراب نہیں کر نے دیا جا ئے گا کو ئی قانون سے بلا تر نہیں ہے دنیا کی تاریخ گواہ ہے مجرم جتنا بھی طاقت ور ہو اس کا مقدر جیل کی سلاخیں ہی ہو تا ہے ضلع بھر کے تمام عوام کو انصاف کی فر اہمی ہی میرا مشن ہے ، ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے ڈسٹر کٹ یو نین آف جر نلسٹس ضلع اوکا ڑہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا وفد میں سر پر ست اعلیٰ مرزا محمد ارشد فر یدی ،صدر عابد حسین مغل ،جنرل سیکرٹری عرفان نوید غوری ،صدر ستگھرہ پر یس کلب رائے امداد علی تبسم کھرل ،سینئر صحا فی چوہدری سجاد حسین ،محمد شفیق بھٹی ،طارق مجید مغل ودیگر موجود تھے ۔وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈاکٹر فر خ رضا ملک نے کہاکہ عوام کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں ،ناانصافی کر نے والے پولیس آفیسر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا سامنا کر نا پڑے گا ،میڈیا ہمیشہ جرائم کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کر تا ہے ،صحا فیو ں کی نشان دہی پر فوری کاروائی ہو گی ،میڈ یا نے جو چند سالوں میں مقام حا صل کیا وہ اپنی مثال آپ ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button