
اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں کی ہدایت پر ضلع میں سمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف ایکشن ،35 پٹرو ل پمپس سیل کر دیئے گئے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ۔ڈسٹر کٹ آفیسر سول ڈیفنس سردار محمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سر براہان فیلڈ میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ڈسٹر کٹ آفیسر سول ڈیفنس سردار محمد نے کہا ہے کہ سمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپس ملکی خزانہ کو نہ صرف نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ غیر معیار ی پٹرول سے لوگوں کی قیمتی گاڑیوں کے انجن بھی برباد ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی سمگل شدہ پٹرول کی فروخت کے خاتمہ اور اس کاروبار میں ملوث پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن بغیر کسی دباو¿ کے جاری رکھا جائے گا اور ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں کی سربراہی میں ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ٭