تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : مقدمہ کا اندراج ہر متاثرہ شہری کا قانونی حق ہے . ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے کھلی کچہر ی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کا اندراج ہر متاثر ہ شہری کا قانونی حق ہے عوام کو تحفظ اور انصاف فراہم نہ کرنے والے پولیس افسران واہلکار وردی پہننے کے اہل نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں تھانہ گوگیرہ کی چوکی 43/GDمیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تھانہ صدر اوکاڑہ ، تھانہ گوگیرہ اور تھانہ کینٹ کے درجنوں مرد و خواتین سائلین نے پولیس کے متعلق شکایات پیش کیں ۔ جن پر ڈی پی او نے موقع پر احکامات جاری کیے ۔فرائض سے غفلت پر SHOاور تفتیشی افسران کی سرزنش بھی کی۔سائلین محمد خالد ،عبدالشکور ، حافظ محمد عاصم ، راؤ انور علی اور محمد امجد وغیرہ نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں ڈی پی او کو بتایا اس موقع پر ایک بوڑھی خاتون نے بھی معززین علاقہ اور پولیس کے ناروا سلوک رکھنے پر احتجاج کیا ۔حافظ محمد عاصم نامی یتیم بچے نے بتایاکہ وہ حافظ قرآن ہے اُس کے والدصاحب فوت گئے ہیں اور بی اے کا طالب علم ہے اُس کی نئی سائیکل چوری ہوگئی ہے جس سے وہ وقت پر کالج نہیں پہنچ سکتا جس پر ڈی پی او نے SHOتھانہ صدر اوکاڑہ کو فوری سائیکل ریکور کرنے کا حکم دیا۔ چوکی 43/GDکی نئی بلڈنگ تعمیر کرنے کے لیے DSPصدر فاروق کمیانہ کی سربراہی میں ایک کیمٹی بنانے کا حکم بھی دیا جس میں معززین علاقہ بھی شامل ہوں گے اور یہ نئی بلڈنگ انشاء اللہ دو ماہ کے قلیل عرصہ میں بنائی جائے گی۔ڈی پی او اوکاڑہ نے موسم کی خرابی کے باوجود بھی کھلی کچہری کے اچھے طریقے سے انتظامات کرنے پرPRO اور چوکی انچارج رفعت حمید SIکو شاباش دی ۔معززین علاقہ اور عوام نے خواہش ظاہر کی کہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: تیز رفتارکارکی ٹکرسے محکمہ ایجوکیشن کا ملازم جان بحق،دوافراد شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker