تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : زرعی معیشت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے.میاں محمد یاور زمان

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر آبپاشی میاں محمد یاور زمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کی بہتری ،ان کی مشکلات کے حل اور زرعی سیکٹر کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے پیکج پر صاف شفاف عمل در آمد کو یقینی بنا رہی ہے زرعی معیشت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کاشتکاروں کی مشکلات کے حل کے لئے انہیں بلا سود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے کاشتکاروں کے مسائل پنجاب حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں کسان اتحاد کے نمائندہ وفد سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لیسکو چیف چوہدری محمد انور ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر چوہدری محمد ریاض ،ایس پی انویسٹی گیشن امیر سعود مگسی ،کسان اتحاد کے نمائندے میاں فاروق احمد ،مصطفیٰ وٹو ،عمر اصغر جیویکا ،یاسر جھجھ،حسن اکرم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔میاں فاروق احمد اور دیگر عہدیداران نے زرعی سیکٹر کو درپیش مشکلات ،بجلی کے بلوں پر سبسڈی ،اوور بلنگ ،میٹروں کی تبدیلی سے متعلق اپنے خدشات اور مشکلات سے متعلق بتایا ۔میاں محمد یاور زمان نے کہا کہ اوور بلنگ اور بجلی کے بلوں پر سبسڈی کے مسئلہ کو جلد از جلد حل کر لیا جائے گا زمینداروں کو ان کی پیداوار کی بہر قیمت کی دستیابی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔صوبائی وزیر آبپاشی نے کسان اتحاد کے مطالبات اور تجاویز پر کہا کہ قابل عمل تجاویز پر جلد از جلد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button