
اوکاڑہ(بیورورپورٹ) تعلیمی معیار کومزید بہتر کرنے میں ہر شخص کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا کسی بھی معاشرہ میں تعلیم کے بغیر ترقی نا ممکن ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا ساجد علی نے ایمز کیمبرج سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں کیا انہوں نے کہا کہ ایمز کیمبرج سکول سسٹم پاکستان میں جدید تعلیم کے فروغ میں سرگرم عمل ہے تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر انور مسعود اور زاہد فخری تھے جبکہ مہمان اعزار میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت رانا احتشام ربانی،صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہر رشید چوہدری،سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ میں مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، معروف سماجی شخصیت عبداللہ طاہرکی مسز تھیں تقریب میں بچوں نے ٹیبلو اور خاکے پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے تقریب کے آخر میں انور مسعود اور زاہد فخری نے اپنے مخصوص انداز میں حاضرین کے لیے شاعری سنائی *