شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : سڑکوں پر ناچ گانا اور دھرنا دھرنا کھیلنے والے ملکی ترقی کے مخالف ہیں . اکبر علی خاں

اوکاڑہ : سڑکوں پر ناچ گانا اور دھرنا دھرنا کھیلنے والے ملکی ترقی کے مخالف ہیں . اکبر علی خاں

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )سڑکوں پر ناچ گانا اور دھرنا دھرنا کھیلنے والے ملکی ترقی کے مخالف ہیں ،احتجاجی مارچ کرنے والوں کے مقدر میں نواز شریف کی بنائی موٹر وے ناپنا لکھا ہے ملک کو دھرنوں کی نہیں بلکہ روزگار، موٹر وے،میٹرو جیسے منصوبوں اور معاشی ترقی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ سٹی کے صدروکونسلراکبر علی خاں نے سماجی ورکروصحافی محمد مظہر رشید چوہدری کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا اکبر علی خاں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے مرکزی رہنماؤں میں کوئی اختلاف نہ ہے اور نہ تھا اختلافات کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پاکستان میں جتنی ترقی گزشتہ 4سالوں میں ہوئی ہے اس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی دھرنے والوں کا مقصد موٹروے اور میٹرو بس ٹریک کو نقصان پہنچانا ہے یہ لوگ ملک میں ترقی نہیں فساد چاہتے ہیں ان کی یہ خواہش انشاء اللہ کبھی پوری نہیں ہوگی اکبر علی خاں نے کہا کہ شہر بھر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے جن کی تکمیل سے عوام کو مزید سہولیات میسر ہو سکیں گی *

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:واہ تا راولپنڈی بس سروس سے عوام کی مشکلات میں واضح کمی ہوگی،،صوفیان مسعود