تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اخترآباد، کراچی سے پنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس نے ریلوے لائن عبور کرنے والے میاں بیوی کے چیتھڑے اڑا دئیے

اوکاڑہ( بیورورپورٹ) کراچی سے پنڈی جانے والی تیز رفتار ٹرین نے ریلوے لائن عبور کرنے والے میاں بیوی کے چیتھڑے اڑا دئیے دونوں موقع پر ہی چل بسے ٹرین ایک گھنٹہ تک مین ٹریک پر رکی رہی تفصیلات کے مطابق اختر آبار کا رہائشی رحمت علی اپنی بیوی فاطمہ کے ہمراہ گھر سے مارکیٹ کی جانب پیدل جا رہا تھا اس دوران وہ ریلوے لائن عبور کر کے دوسری جانب آ گیا جبکہ اس کے پیچھے آنے والی اس کی بیوی فاطمہ ریلوے لائن عبور کرنے لگی تو اچانک پاؤں پھسل جانے سے ریلوے ٹریک کے درمیان میں آ گری اس دوران کراچی سے پنڈی کی جانب جانے والی تیز گام ایکسپریس بھی تیزی سے آ گئی ٹرین کو آتا دیکھ کر رحمت اپنی بیوی کو بچانے کے لیے واپس بھاگا اور اس کو ریلوے ٹریک سے باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن اس دوران تیز گام ٹرین نے دونوں کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے کچل ڈالارحمت اور اس کی بیوی فاطمہ موقع پر ہی دم توڑ گئے مقامی پولیس اور ریلوے چوکی پولیس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور دونوں نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ان کے ورثاء کے حوالہ کر دیا جبکہ ٹرین ایک گھنٹہ تک جائے حادثہ پر کھڑی رہنے کے بعد پنڈی کی جانب روانہ کر دی گئی *

یہ بھی پڑھیں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker