تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : تمام سرکاری ادارے عوام کی فلاح و بہبود کو اولین اہمیت دیں شاہد زمان لک

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کو عوام کی پہنچ میں بنائے رکھنے ،ان کی کوالٹی کو برقرار رکھنے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہونے چاہیں تمام سرکاری ادارے عوام کی فلاح و بہبود کو اولین اہمیت دیں اور ان کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے مربوط کاوشیں کریں ۔قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے حکومت نے جو واضح ہدایات جاری کی ہوئی ہیں ان پر 100%عمل درآمد کروایا جائے ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے کردار کو مزید موثر بنانے کے لئے تاجر تنظیمیں ،ٹرانسپورٹرز اور سرکاری محکمے مل جل کر کام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اشیائے ضروری اور پٹرول کی قیمتوں کے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہونے کی وجہ سے صورتحال کا جائزہ لینے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ای ڈی او زراعت،سیکڑیٹری ڈی آر ٹی اے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122،ڈی او انٹر پرائزز،تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔شاہد زمان لک نے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے اور اس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو پالیسی وضع کی ہے اس پر 100%عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام ادارے بھرپور اقدامات کریں۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی فکس کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں طے کی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!