تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : علامہ اقبال ٹرین کے دروازے میں کھڑے ہو کر موبائل فون پر باتیں کرنے والا نوجوان اوکاڑہ کینٹ کے قریب بجلی کے پول سے ٹکرا کر جاں بحق

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)راولپنڈی سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ٹرین کے دروازے میں کھڑے ہو کر موبائل فون پر باتیں کرنے والا نوجوان اوکاڑہ کینٹ کے قریب بجلی کے پول سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا مقتول ناروال سے کراچی جا رہا تھا تفصیلات کے مطابق ناروال کا رہائشی29سالہ نوجوان مدثر ولد بشیر پنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین علامہ اقبال میں سوار کراچی جا رہا تھا جب ٹرین اوکاڑہ اسٹیشن پر سٹاپ کے بعد روانہ ہوئی تو مدثر ٹرین کے دروازے میں کھڑا موبائل فون پر کسی سے بات پر میں مگن تھا اس دوران جب ٹرین اوکاڑہ کینٹ کے قریب پہنچی تو مدثر نے ٹرین سے باہر جھانکنے کی کوشش کی تو ریلوے لائن کے ساتھ لگے بجلی کے پول سے ٹکراتے ہوئے نیچے گر گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ریسکیو اہلکاروں نے مقتول مدثر کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا اس دوران ٹرین آدھے گھنٹے بعد کراچی کی جانب روانہ ہو گئی ریلوے چوکی پولیس نے اس حوالہ سے تحقیقات شروع کر دی ہیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button