تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : انجمن خدام آل عباء ، مسلم لیگ( ن) اور جماعت اسلامی کی جانب سے سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی ریلی

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھر ی سے) انجمن خدام آل عباء ، مسلم لیگ( ن) اور جماعت اسلامی کی جانب سے سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی ریلی دہشتگردی مخالف نعرے بازی، قیادت ایم این اے مسلم لیگ (ن)ریاض الحق جج اور ایم پی اے چوہدری منیب الحق نے کی،تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کے حوالے سے انجمن خدام آل عباء، مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں نے امام بارگاہ ایوان حسین ایف بلاک سے احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج ،ایم پی اے چوہدری منیب الحق نے کی، مظاہرین نے پریس کلب چوک پردھرنا بھی دیا مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی مخالف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور ایم پی اے چوہدری منیب الحق نے کہا کہ سانحہ مچھ ایک دلخراش واقعہ ہے جس کی پوری قوم سخت مذمت کرتی ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہزارہ برادری کے تمام جائز مطالبات فوری تسلیم کریں بصورت دیگر پوری قوم حکمرانوں کا محاسبہ جاری رکھے گی،ریلی میں پیپلز پارٹی ،(ن) لیگ ،جماعت اسلامی کے علاوہ دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان نے بھی شرکت کی٭

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. I was wondering if you ever considered changing the structure of
    your website? Its very well written; I love what youve got to
    say. But maybe you could a little more in the way of
    content so people could connect with it better.
    Youve got an awful lot of text for only having one or two images.
    Maybe you could space it out better?

Back to top button