تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ریجنل یونین آف جرنلسٹس اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کا سالانہ اجلاس

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چودھری سے) ریجنل یونین آف جرنلسٹس اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کا سالانہ اجلاس 5فروری بروز پیر کواوکاڑہ میں ہوگا اجلاس میں ضلع بھر کے صحافیوں کے درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور 2018کے عہدیداران کی تنظیم نو بھی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کا سالانہ اجلاس آج مورخہ 5فروری بروز پیر کوبوقت 11بجے اوکاڑہ سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں منعقد ہو گا اجلاس میں اوکاڑہ سٹی ، ملگدہ چوک ، اوکاڑہ چھاؤنی ، ستگھرہ ،گوگیرہ ، نول پلاٹ ، چوچک ، اختر آباد ، رینالہ خورد ، شیر گڑھ ، دیپالپور،راجووال ، حجرہ شاہ مقیم ، منڈی احمد آباد،بصیرپور ، حویلی لکھا ، ہیڈ سلیمانیکی کے پریس کلبز کے عہدیداران شرکت کریں گے اجلاس میں 2017میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس اور ڈسٹر کٹ یونین آف جرنلسٹس کی تنظیم کی تنظیمی کا ر کردگی اور موجودہ حالات میں صحافیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور سال 2018کے لیے آر یو جے اور ڈی یو جے ضلع اوکاڑہ کی قیادت کا انتخاب کیا جائے گا اجلاس کی صدارت ضلعی یونینز صدور عرفان نوید غوری اور ملک نیاز احمد جھکڑ کریں گے اجلاس میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے صوبائی وڈویژنل عہدیداران بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے *

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی روڑمیپ پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں،ڈی ای او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker