تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: عارف چوہدری ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پر اپنے بیٹے علی عارف کو الیکشن لڑائیں گے

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر حلقہ این اے144سے جعلی ڈگری کیس میں نا اہل ہونے والے لیگی ایم این اے عارف چوہدری نے سپریم کورٹ میں دائر حکم امتناعی کی درخواست واپس لے کر عوامی عدالت سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا عارف چوہدری ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پر اپنے بیٹے علی عارف کو الیکشن لڑائیں گے اس حوالے سے عارف چوہدری اپنی جانب سے دائر حکم امتناعی کی درخواست کو سپریم کورٹ سے 28ستمبرکو واپس لے لیں گے یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملتان الیکشن ٹریبونل کی جانب سے مسلم لیگی ایم این اے عارف چوہدری کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نا اہل کیے جانے اور تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی کا حکم سنایا گیا تھا جس کے بعد الیکشن کمشنر کی جانب سے اس حلقہ میں ضمنی الیکشن کے لیے 11اکتوبر کو پولنگ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اس حوالے سے اپنے خلاف فیصلے کو کالعدم قرار دینے والے حکم امتناعی کے لیے پہلے عارف چوہدری نے سپریم کورٹ رجوع کے لیے درخواست دائر کی تھی لیکن اب پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر یہ درخواست واپس لے کر عوامی عدالت سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے *

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:میٹر ریڈر کے خلاف خبر شائع ہونے پرپریس کلب کے نائب صدرکو دھمکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker