تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج نے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسیئن کے قطرے پلائے

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے) اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احمد سعید منج کا ضلع میں جاری پولیو مہم کے تیسرے روز 53ٹو ایل اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ۔انہوں نے 53ٹو ایل سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ کرتے ہوئے 5سال سے کم عمر بچوں کی انگلیوں پر پولیو ویکسئین کے قطرے پینے کے بعد لگائے جانے والے نشانات چیک کئے انہوں نے گھر گھر جا کر پولیو ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق اور 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے پولیو ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستان پولیو فری بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاﺅ کے یہ قطرے 5سال سے کم عمر بچوں کے لئے انتہائی ضروری ہیں کیونکہ یہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سو فیصد کوریج کے لئے ورکرز بھر پور محنت کریںاس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج نے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسیئن کے قطرے پلائے اور مارکر سے انگلیوں پر نشان بھی لگائے٭

یہ بھی پڑھیں  مشتاق اوراشتیاق

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker