تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :اے ٹی آئی سانحہ واہگہ بارڈ کی پرزور مذمت کر تی ہے . ارحم سلیم قادری

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)انجمن طلباء اسلام پا کستان کے مرکزی صدر ارحم سلیم قادری نے کہاکہ اے ٹی آئی سانحہ واہگہ بارڈ کی پرزورمذمت کر تی ہے ،واقعہ کر بلا ہم کو ظلم کے خلاف جہاد کا درس دیتا ہے لیکن اگر کالعدم تنظیموں پر حکومت پابندی لگا دیتی تو آج ہم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ،جب کراچی سانحہ نشتر پارک ہو اتھا تو حکومت نے صاف شفاف انکوائری کی ہو تی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج پا کستان دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہ ہو تا ،انجمن طلباء اسلام پرامن طلباء تنظیم ہے جو پا کستان میں امن قائم رکھنے کے لیے کو شاں ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے انجمن طلباء اسلام پنجاب کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حافظ محمد طاہر کے ہمراہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا ،ارحم سلیم قادری نے کہا کہ طلباء یونین کو حکومت فوری طور پر بحال کر ے تاکہ طلبہ اپنے مسائل کو حل کر سکیں انہو ں نے کہاکہ اے ٹی آئی پا کستان کی سب سے بڑی طلباء تنظیم ہے جو تعلیمی اداروں میں طلباء کے مسائل کے حل کے لیے کو شاں ہے اس موقع پر ضلع اوکاڑہ کے عہدیداران اور کارکنو ں کی بڑی تعداد موجود تھی 

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی :پولیس کامنشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker