تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : تعلیمی اداروں پر حملے اسلام دشمنوں کی کاروائی ہے . محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)پاکستان عوامی تحریک کے مقامی رہنما محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں پر دہشت گردوں کی کاروائی تعلیم دشمنی اور بز دلانہ فعل ہے تعلیمی اداروں پر حملے اسلام دشمنوں کی کاروائی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)اوکاڑہ کے نو منتخب صدر محمد مظہر رشیدچوہدری اور جنرل سیکرٹری محمد شفیق بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد اسلم مغل نے کہا کہ حکومت لوگوں کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے پاک فوج کی بر وقت کاروائی سے یونیورسٹی بڑی تباہی سے بچ گئی شہید ہونے والے طالب علموں اور پروفیسر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اسلم مغل نے کہا کہ معصوم طالب علموں کے خون سے کھیلنے والے دہشت گردوں کو عوام ،پاک فوج کے ساتھ ملکر کیفرکردار تک پہنچائیں گئے وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے*

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت کا گرلزسرکاری سکولوں کیلئےمرغی پروگرام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker