تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات میں ایڈووکیٹ خان ضیاء اللہ خان کامیاب

okaraاوکاڑا(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن اوکاڑا کے سالانہ انتخابات 2013کے نتائج کے مطابق سینئر ایڈووکیٹ خان ضیاء اللہ خان صدر اور رائے اعجاز الحق کھرل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑا کے سالانہ انتخابات 12جنوری 2013کو منعقد ہوئے ووٹنگ صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہی دوپہر 1 سے 2بجے تک کھانے کا وقفہ رہا وکلاء نے اپنے اپنے امیدوار کے حق میں سارا دن بھر پور نعرہ بازی جاری رکھی ووٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں دونوں گروپس کے تعاون سے جاری رہی سینئرایڈووکیٹ خان ضیا اللہ خان48ووٹ کی برتری سے صدر منتخب ہوئے ہیں جن کے مدمقابل غلام مصطفی صادق ایڈووکیٹ تھے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر رائے اعجاز الحق کھرل ایڈووکیٹ کا مقابلہ سید عابد علی شیرازی ایڈووکیٹ سے تھا رائے اعجاز الحق کھرل ایڈووکیٹ 146ووٹ کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں خان ضیااللہ خان ایڈووکیٹ اور رائے اعجاز الحق ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر سیاسی ،سماجی،مذہبی شخصیات کے علاوہ سینئر صحافی شہباز ساجد،ذوالفقار علی اٹھوال نے مبارک بادد ی ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹی ٹونٹی ورلڈکپ:پاک بھارت فائنل کل کھیلا جائیگا

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker