تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : رکاوٹیں کھڑی کرکے لوگوں کو لوٹنے والا نامعلوم خطر ناک ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک ، ترجمان پولیس

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) رکاوٹیں کھڑی کرکے لوگوں کو لوٹنے والا نامعلوم خطر ناک ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک ،ترجمان پولیس
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی بسلسلہ ناکہ بندی بصیرپور روڈ پل کھرپہ موجود تھی کہ بذریعہ وائرلیس اطلاع موصول ہوئی کہ تین کس نامعلوم ملزمان مسلح اسلحہ آتشیں ریلوے پھاٹک کے قریب ناکہ لگا کر واردات کررہے ہیں۔ جس پر ایس ایچ او حویلی لکھا فور ی طور پر موقع پر پہنچے تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی جان سے مار دینے کی نیت سے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس پارٹی نے حکمت عملی کے تحت مقام واردات کا محاصر ہ کر لیا اور بلند آوازمیں کہاکہ فائرنگ بند کردیں اورگرفتاری دے دیں مگر ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے مزید شدت سے فائرنگ کا سلسلہ شر وع کر دیاجس پر پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی تھوڑی دیر بعد فائرنگ رک گئی پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش شروع کردی ایک کس اسم و مسکن نامعلوم ڈاکو کی نعش پڑی تھی جس کے دائیں ہاتھ میں پکڑی ہوئی ایک ضرب کلاشنکوف لوڈ شدہ برآمد ہوئی جس کوان لوڈ کرنے پر 3گولیاں برآمد ہوئیں اور ساتھ پڑا ہوا یک تھیلہ ایمونیشن برآمد ہوا جس کوچیک کرنے پر اندر سے 92 ضرب گولیاں کلاشنکوف زندہ برآمد ہوئیں اور نعش اسم مسکن نامعلوم سے کچھ فاصلہ پر ایک موٹر سائیکل ہنڈا 125 برنگ سرخ بلانمبری پڑی تھی۔دوڈاکو رات کی تاریکی کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ابھی تک نہ ہو سکی ہے ۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی دیپالپور سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے*

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کا آج آخری دن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker