تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : بصیر پور کے رہائشی نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلیاں گولیاں نگل لیں

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بصیر پور کے رہائشی نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلیاں گولیاں نگل لیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں دم توڑ گیامتوفی کے لواحقین نے اس کی موت کو ڈاکٹروں کی غفلت قرار دیتے ہوئے ہسپتال کی ایمر جنسی میں توڑ پھوڑ کی اور ڈاکٹروں اور عملہ کو گالی گلوچ کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کر دیا جس کے بعد ڈاکٹروں اور عملہ نے کام روک دیا ڈیوٹی پر موجودڈاکٹروں کا موقف تھا کہ بصیر پور سے لائے جانے والے نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں زائد مقدار میں نگل رکھیں تھیں اور جب اس کو ہسپتال لایا گیا اس کی حالت انتہائی نازک تھی ڈاکٹرز نے اس کو ابتدائی طبی امداد بر وقت دی لیکن وہ جانبرنہ ہو سکا بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ڈاکٹروں اور عملہ نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker