تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : بصیرپورمیں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ترجمان پولیس کے مطابق علیٰ الصبح ہیڈگلیشرپر تین کس مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا رکھا تھا تاکہ صبح سویر ے خریداری کے لیے نکلنے والے دیہاتیوں کو لوٹ لیا جائے اصغر نامی شخص موٹر سائیکل پر سوار خریداری کے لیے شہرکی طرف جارہا تھا تو ملزمان نے اُس کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن جب اصغر نے اسلحہ دیکھا تو بھاگنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی تو اصغر ڈر اور خوف سے رک گیا ملزمان نے اس سے نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی اور بی ایس لنک کی طرف فرارہو گئے جس کے بعد اصغرنے ایک راہ گیر سے فون لے کر پولیس کو اطلاع دی کہ ملزمان اُس سے موٹر سائیکل چھین کربی ایس لنک کی طرف بھاگ گئے ہیں اصغر کے شورواویلا کرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور اور قریبی دیہات کے لوگ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے ملزمان کا تعاقب کرکے فصل مکئی میں گھیر لیاتو ملزمان اور عوام کے مابین فائرنگ شروع ہوگئی چند منٹ بعد تھانہ بصیرپور کے ایس ایچ او مہر محمدیوسف کی قیاد ت میں پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جس نے دیہاتیوں سے اپیل کی کہ وہ فائرنگ بند کرکے پیچھے ہٹ جائیں تاکہ کسی معصوم شہری کا جانی نقصان نہ ہو اور باآواز بلند ملزمان کو ہتھیار پھینک کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردینے کا کہا لیکن ملزمان اور عوام کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ کچھ دیر بعددونوں ا طراف سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو پولیس پارٹی نے فصل مکئی کی سرچ کی توسٹرک کے قریب ایک نامعلوم ڈکیت کی نعش پڑی ہوئی تھی جو کہ عوام اور ملزمان کے مابین ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو چکا تھاجس کے پاس سے پسٹل 30بوراور 20عدد گولیاں پڑی ہوئی تھیں جبکہ سٹرک کے کنارے دو عدد موٹرسائیکلیں بھی پڑی ہوئیں ملیں نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھجوایاگیا۔فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی دیپالپور کی سرابرہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ممکنہ وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کوجلد ازجلد گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے گئی *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker