تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : چچڑوں کے خاتمہ کے لیے پالتو جانوروں پر سپرے کیا جا رہا ہے .ڈی سی او سقراط امان رانا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈی سی او سقراط امان رانا کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں کانگو وائرس سے حفاظت اور جانوروں میں چچڑوں کے خاتمہ کے لئے لائیو سٹاک فارمز کے ساتھ ساتھ لوگوں کے انفرادی طور پر رکھے گئے پالتو جانوروں پر سپرے کیا جا رہا ہے چچڑوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات اور خصوصاََ دیہی علاقوں میں آگاہی مہم بھر پور انداز میں چلائی جا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے دیہات میں آگاہی میٹنگز کے شرکاء س خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام علاقوں میں بڑے اور چھوٹے جانوروں پر سپرے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گاؤں گاؤں،گلی گلی ،گھر گھر جار کر جانوروں کے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ چچڑوں کے خاتمہ کی سپرے کر رہی ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے اقدامات میں بڑے جانور پر تقریباََ ایک ہزار سے لے کر 13سو جبکہ چھوٹے جانور پر 150سے لے کر 200روپے کے لگ بھگ کا سپرے کیا جاتا ہے جانوروں کو چچڑوں سے بچانے کے لئے انجکشن بھی لگائے جا رہے ہیں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ محکمہ لائیو سٹاک کی ہدایات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی مہلک مرض کو پھیلنے کا موقع ہی نہ ملے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!