تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بجلی چوروں کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائیگی، سیف اللہ ڈوگر

Okara Photoاوکاڑہ(محمد مظہررشید)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائیگی،عوامی نمائندے بجلی چوری کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادار کریں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ ضلعی لود مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جسمیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ای واپڈا، ایکسئین واپڈا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ واپڈا کے ساتھ بجلی چوری کے خلاف مہم میں بھر پور تعاون کرے گی ۔ڈی سی او نے کہا کہ صنعتوں اور بڑے پیمانے پر بجلی چوری کے خاتمہ کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں تمام ضلعی محکمے معلومات کا تبادلہ کریں انہوں نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے عوام میں آگاہی پیداکی جائے ،بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  رحیمیارخان:ن لیگ ہی صرف عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے،امتیازاحمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker