تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بجلی چوروں نے اسلحہ و کلہاڑیوں سے پولیس اور واپڈا ٹیم پر حملہ کردیا

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں کے سینکڑوں بجلی چوروں نے اسلحہ و کلہاڑیوں سے مسلح ہو کرپولیس اور واپڈا ٹیم پر حملہ کردیا جس سے ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا جبکہ پولیس انسپکٹرسمیت واپڈا کے متعدد اہلکار شدید زخمی ہوگئے پولیس نے اٹھارہ افراد کو گرفتار کرلیا پورا گاؤں کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتا تھاگرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے کانسٹیبل کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا اورپسماندگان کیلئے مالی امدادکا اعلان بھی کیا ہے تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی چک نمبر 37ڈی میں عرصہ دراز سے پورے گاؤں کے رہائشی ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے میں مصروف تھے کہ گذشتہ روز محکمہ واپڈا کی ٹیم پولیس تھانہ صدر دیپالپورکے ہمراہ وہاں پہنچی تو سینکڑوں مرد وخواتین نے اسلحہ اور کلہاڑیوں سے مسلح ہوکر حملہ کر دیا جس سے پولیس کانسٹیبل محمد احمدسر میں کلہاڑی لگنے سے شہیدہو گیا جبکہ پو لیس انسپکٹر مہر مشتاق احمد،عرفان مسیح لائن مین،ایس ڈی او چوہدری لیاقت ،ایس دی اوملک عرفان اللہ،ایس ڈی او،مدثر عمران سمیت دیگر شدید زخمی ہو گئے جنہیں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بازیاب کراکے ہسپتال پہنچایا گیا پولیس تھانہ صدر دیپالپورنے ایک سو کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے اٹھارہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے مقدمہ میں چالیس سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے دریں ثناء وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل محمد احمد کی شہادت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے اور پسماندگان کی مالی امدادکا اعلان بھی کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker