تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات وقت کی ضرورت ہے ۔ محمد فیصل رانا

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لیے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اپنے علاقے کی مقامی مساجد میں کھلی کچہری کا اہتمام کریں مقدمات کے اندراج اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات وقت کی ضرورت ہے۔چوروں،رسہ گیروں ،جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے ایس ایچ اوز عوامی حلقوں اور سول سوسائٹی کے افراد کو اپنے فیصلوں میں شامل رکھیں۔مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنے علاقوں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کروائیں محمد فیصل رانا نے کہا کہ نوجوان جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کا اظہار مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں گے تو منشیات اور سماجی برائیوں سے محفوظ رہیں گے نوجوان اپنے مسائل کو مناسب فورم پر لائیں انکے حل کے لیے پولیس اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی پولیس سے وابستہ شکایات کے لیے میرے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں کوئی بھی شخص سوشل میڈیا،مسیج اور وٹس ایپ کے ذریعے اپنی شکایات مجھ تک پہنچا سکتا ہے ضلع بھر کے پولیس افسران عوام کے دلوں سے پولیس کے خوف کو ختم کرنے کے لیے مساجد میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد کریں محبت ،یگانگت،مثالی معاشرہ کے حصول لے لیے میڈیا،سول سوسائٹی ،تاجر،مذہبی،سیاسی،سماجی شخصیات کے سرکردہ رہنما اپنا بھرپور کردار ادا کریں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!