تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کالی ڈکیت گینگ کاسرغنہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، ترجمان پولیس

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) کالی ڈکیت گینگ کاسرغنہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ترجمان پولیس کے مطابق کالی ڈکیت گینگ دربار قربان علی شاہ کے قریب اسلحہ آتشیں کے بل بوتے پر ڈکیتی کی نیت سے کھڑے تھے تھانہ اے ڈویژن پولیس کی موبائل معمول کی گشت پر تھی ۔ پولیس موبائل کو آتے دیکھ کر ملزمان نے پولیس پارٹی پر اند ھادھند فائرنگ شروع کر دی ۔پولیس پارٹی نے حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور حفاظت خود اختیاری کے تحت ملزمان کو اپنے قابو میں لانے کے اقداما ت کیے مگر ڈکیت ملزمان نے فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا۔ڈکیتوں اور پولیس پارٹی کے درمیان آدھ گھنٹہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں کالی ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ میں ہلاک ہو گیا جبکہ قبل ازیں کالی ڈکیت اپنے ساتھیوں کی آڑ میں دوران ڈکیتی کی واردات میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھاجبکہ اس کے جرائم کے سنگی پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں ہلاک ہوئے تاہم گذشتہ رات اس کے دیگر خطر ناک ڈکیت رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں جرائم کا بادشاہ بین اضلاعی کالی ڈکیت متعدد سنگین جرائم میں نورشاہ ساہیوال ، پاکپتن ، قصور اور فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا اس خطر ناک جرائم پیشہ کالی ڈکیت اوکاڑہ پولیس کو بھی ڈکیتی قتل ، ہاؤ س رابری ،روڈ رابری ،مویشی چوری اور کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ کالی ڈکیت کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیاڈی پی او اوکاڑہ نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ہدایت کی کہ تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں*

یہ بھی پڑھیں  سلطان کالونی :محکمہ انہار کی ملی بھگت حسن مائنر میں بااثرافراد نہر میں پائپ لگا کر پانی چوری کرنا معمول بنا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker