تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : نابینا افراد پر پولیس تشدد شرمنا ک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے .علامہ الطاف الر حمن چشتی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) مرکزی جماعت اہل سنت پا کستان کے نائب ناظم اعلیٰ پنجاب علامہ الطاف الر حمن چشتی نے کہا ہے کہ پا کستان میں نفا ذنظام مصطفی کے لیے جدوجہد ہی ہمارا مشن ہے ، نفاذشریعت کے لیے تمام مذہبی ہمیشہ ایک ساتھ کھڑی ہیں ، اتحاد بین المسلمین سے عزت رسول کے خلاف یہودو نصاریٰ کی سازشوں کو ناکام بناد یا جائے گا ،نابینا افراد پر پولیس تشدد شرمنا ک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،مرکزی جماعت اہل سنت پا کستان کے زیر اہتمام "عزت رسول کانفرنس” میں لاکھو ں افراد شرکت کر یں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ضلعی امیر اوکاڑہ قاری فداحسین ، سرپرست اعلیٰ ضلع اوکاڑہ سید شبیر احمد ،ناظم اعلیٰ مفتی محمد اویس نوری ،حافظ مہر علی فاروقی ودیگر عہدیداران کے ہمراہ پر یس کانفرنس میں صحا فیو ں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، مرکزی جماعت اہل سنت پا کستان کے نائب ناظم اعلیٰ پنجاب علامہ الطاف الر حمن چشتی نے کہا کہ جماعت اہل سنت پا کستان ایک پر امن غیر سیاسی تحریک ہے جس کا مقصد پا کستان میں نفاذ نظام مصطفی کا قیام ہے جس کے لیے ہماری جماعت اپنے قائد سید عرفان مشہدی کی قیادت میں مولانا شاہ احمد نورانی کے علم کو بلند کیے ہو ئے ہے انہو ں نے کہاکہ”عزت رسول کانفرنس” میں لاکھو ں افراد شریک ہو ں گے ،کانفرنس کا مقصد پا کستان میں نفاذ نظام مصطفی کے قائم کے لیے جدوجہد ہے جس میں ضلع اوکاڑہ سے ہزاروں عاشقان رسول شرکت کر یں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ایس ایل کا فائنل اورملکی حالات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker