تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:عوام اورپولیس کے درمیان خلیج کو کم کرنے میں میڈیا اپنا بھرپورکردارادا کرے.ریجنل پولیس آفیسرساہیوال ریجن غلام محمود ڈوگر

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کی صحافیو ں کے اعزاز میں افطار پارٹی ، پولیس آفیسر سمیت ضلع بھر کے صحافیو ں کی شرکت ،پولیس وصحافی مل کر معاشرے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھ سکتے ہیں،عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو کم کرنے میں میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کرے تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال غلام محمود ڈوگراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے ضلع اوکاڑہ کے صحافیو ں کے اعزاز میں سول ریسٹ ہاوس میں افطار پارٹی دی جس میں پولیس افسران سمیت صحافیو ں جن میں ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ، صدر ڈسٹر کٹ یونین آف جرنلسٹس مرزا محمد ارشد فریدی ،جنرل سیکرٹری سیکرٹری ڈی یوجے سرفراز انجم، صدر دیپالپور پر یس کلب محمد اشفاق چوہدری ، صدر رینالہ پر یس کلب راؤ عتیق گوہر ، چیئرمین اوکاڑہ پر یس کلب منیر چوہدری ،سینئر نائب صدر اوکاڑہ سٹی پر یس کلب اوکاڑہ محمد مظہر رشید چوہدری ،سینئر صحافی حافظ حسنین رضا ، عرفان نوید غوری ،چوہدری سجاد حسین ، رائے امداد علی تبسم ، محمد اصغر قادری ،حافظ عتیق الر حمن، محمد شفیق بھٹی ،رانا محمد سلیم ، عمران زاہد کھوکھر، ساجد رشید ،طارق مجید مغل ،عبد الر حمن خاں،عطالر حمن لکھوی ،رانا علی رضا ، ڈاکٹر ندیم ، عبد الوحید انصاری ،صدر ایمرا چوہدری عتیق الر حمن ،شیخ محمد اظہر ،عبد الحمید جج،آصف کھوکھر،عاصم اکرم ،ملک ذوالفقار،شہباز ساجد،شیخ شہباز شاہین ،رائے علی اکبر کھرل ،کامران سکندر سمیت ضلع بھر کی صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال غلام محمو د ڈوگر نے کہاکہ موجودہ دور میں میڈیا کا جرائم کے خاتمہ میں اہم کردار ہے اس لیے پولیس اور پر یس ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں جن کا ایک دوسرے کے ساتھ رہنا بہت ضروری ہے افطار پارٹی سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا ،ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابدحسین مغل ،اشفاق چوہدری ،شیخ شہباز شاہین ، راؤ عتیق گوہر ،منیر چوہدری ،اسلم پر اچہ ،شیخ اظہر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا *

یہ بھی پڑھیں  فیصلہ آپ کا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker