تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ناجائز تعلقات کا شاخسانہ بھائی نے اپنی بہن کے مبینہ عاشق کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)ناجائز تعلقات کا شاخسانہ بھائی نے اپنی بہن کے مبینہ عاشق کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم اسلحہ لہراتا بڑھکیں مارتا فرا ہو گیا تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 5فورایل کے رہائشی شہزاد نامی نوجوان کو شک تھا کہ اس کی بہن سے 24ٹو آر کے رہائشی نوجوان اصغر سے ناجائز مراسم ہیں جس پر شہزاد نے اصغر کو اپنے کسی ساتھی کی وساطت سے قریبی نہر کوٹ باری کے قریب بلوایا جب اصغر کوٹ باری نہر کے قریب پہنچا تو پہلے سے موجود شہزاد نے اس پر فائر کھول دیا فائرنگ کی زد میں آ کر اصغر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا شہزاد فائرنگ کرتا موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button