شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : منفی پروپیگنڈہ کر کے مسلم لیگ ن کی مقبولیت کم نہیں کی جاسکتی . عمار اجمل چوہدری

اوکاڑہ : منفی پروپیگنڈہ کر کے مسلم لیگ ن کی مقبولیت کم نہیں کی جاسکتی . عمار اجمل چوہدری

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چوہدری سے)نواز شریف کا دوبارہ صدر مسلم لیگ ن منتخب ہونا پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کا نواز شریف پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے،الیکشن بل میں ختم نبوت کی شق ختم کرنے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ،منفی پروپیگنڈہ کر کے مسلم لیگ ن کی مقبولیت کم نہیں کی جاسکتی ، مخالفین کو 2018کے الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے جس وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین یوسی 8عمار اجمل چوہدری نے صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہر رشید چوہدری سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایک آمر کا بنایا ہوا قانون اسے واپس کر دیا ہے کیونکہ پاکستان میں کسی آمر کا بنایا ہوا قانون عوام پر مسلط نہیں کیا جاسکتا تحریک انصاف کو چاہیے کہ دور آمریت میں بننے والے قانون کے خاتمہ پر حکومت کو داد دے نہ کہ عوام میں غلط اور جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلائے کیونکہ مسلم لیگ ن نے آمریت کا ایک اور نشان مٹا دیا ہے عمار اجمل چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف پر جھوٹے الزامات لگانے والے اور پانامہ کا شور مچانے والے آج خود اپنی جائیداد اور ٹرسٹ کے نام پر پیسہ لینے کی جعلی رسیدیں جمع کروا رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوز شریف پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور دل میں بسنے والے کو جتنی بار بھی نکالو گے وہ پھرآجائے گا اور 2018میں مسلم لیگ ن دوبارہ الیکشن جیتے گی اور ملک کو دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے*

یہ بھی پڑھیں  سعودی حکومت نے پاکستان سے فوجی مدد مانگ لی