تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: کیڈٹ کالج اوکاڑہ کی پہلی سالانہ تقریب

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن وچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کیڈٹ کالج اوکاڑہ آصف اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹیلنٹ دنیا مانتی ہے اورجوٹیلنٹ اوکاڑہ کے کیڈٹس میں دیکھا ہے اس سے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور وہ والدین خوش قسمت ہیں جنکے بچے ملک و قوم کی بہتر خدمت کا جذبہ لیکرملکی دفاع کیلئے کیڈٹ کالج میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بطور مہمان خصوصی اوکاڑہ کیڈٹ کالج سے پاس ہونے والے طلباء کیلئے منعقد کی جانے والی پہلی سالانہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے تربیت یافتہ بچوں کو مستقبل کے جنر ل اور اعلیٰ افسران قرار دیااور کہا کہ انھیں بچوں نے ملک کے بڑے انجینئرز، ڈاکٹرزاور افواج پاکستان کے افسران کی حیثیت سے اپنی قابلیت کا لوہا منوانا ہے۔ انھوں نے اس موقعہ پر والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ جو والدین درود ابراہیمی کثرت سے پڑھتے ہیں ان کے بچے ہمیشہ اپنی منزل پاتے ہیں۔ انھوں نے کیڈٹس کو پیغام دیا کہ انسان کی عزت کرنا رحمانیت ہے آپ لوگوں نے پاکستان کی حفاظت کرنی ہے اگر آپ اپنے والدین کے ہاتھ پاؤں چومیں گے تومستقبل میں کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔ پاکستانیت پر فخر کریں ۔ آپکی بنیاد اساتذہ نے مستحکم کر دی ہے اور آپ کے پرنسپل کمانڈر شمیم اختر جس طریقہ سے اوکاڑہ کیڈٹ کالج کے ڈسپلن ، معیار، سیکورٹی ، صفائی اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اس بناپر ان کیڈٹس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کیڈٹس نہیں بلکہ پاس آوٹ ہونے کے بعدبحثیت آرمی افسران فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اقبال کے شاہینو میں بیان نہیں کر سکتا کہ مجھے آپ کو دیکھ کر اتناقلبی اطمینان ہوا ہے اور فخر سے کہتا ہو ں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ اس سے قبل پرنسپل کیڈٹ کالج اوکاڑہ کمانڈر شمیم اختر نے کیڈٹ کالج کی اہمیت اور مستقبل کے پروگراموں پر روشنی ڈالی ۔ مہمان خصوصی نے شمیم اختر پرنسپل کیڈٹ کالج اوکاڑہ کو مبارکباد دی اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کار کردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے اور کیڈٹس کی طرف سے پیش کئے جانے والے ورائٹی پروگرام کی بھی تعریف کی۔کیڈٹ کالج اوکاڑہ کی پہلی سالانہ تقریب میں سینکڑوں والدین کے علاوہ شہریوں صحافیوں اور سول و ملٹری کے ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی تقریب کے آغاز پر کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی اور مہمان خصوصی نے پرنسپل کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker