
اوکاڑہ (بیورو رپورٹ)میونسپل کمیٹی کی غفلت‘مچھرمارسپرے نہ ہونے کے باعث اوکاڑہ شہر لالہ زار ،اللہ داد،صابری کالونی ‘شاد مان کالونی ‘محلہ احمد آباد گلی نمبر 2 سمیت دیگرعلاقوں کے مکینوں کی زندگی اجیرن بن کررہ گئی‘رات کی نیندیں حرام ہوکررہ گئیں۔ڈینگی وائرس پھیلنے کاخدشہ‘شہریوں کا اعلیٰ احکام سے فوری طورپرمتاثرہ علاقوں میں صفائی کانظام بہتربنانے اورفوری طورپرمچھرمارسپرے کروانے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر شادمان کالونی ،صابری کالونی سمیت دیگرعلاقوں میں دسٹرکٹ کونسل اورمیونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت کے باعث صفائی نہ ہونے کے باعث ہرطرف مچھرہی مچھرہیں۔ان مچھروں کے باعث لوگوں کی رات کی نیندیں حرام ہوکررہ گئی ہیں۔علاقے میں ڈینگی وائرس پھیلنے کااندیشہ ہے۔اہلیان علاقہ نے اعلیٰ احکام سے مذکورہ علاقوں میں فوری طورپرصفائی کانظام بہتربنانے کیلئے مچھرمارسپرے کرانے کامطالبہ کیاہے*