تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : مخالف امیدوار ہماری عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہوچکے ہیں .چوہدری ریاض الحق جج

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)اوکاڑہ کے حلقہ NA.144اوکاڑہ ٹو کے ضمنی الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے آزاد امیدوار چوہدری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ ہمارے مخالف امیدوار ہماری عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکے ہیں ان کی جیت کے خوابوں اور ارمانوں پر اوس پڑ چکی ہے گیارہ اکتوبر کو حلقہ کی باشعور عوام بالٹی پر مہر لگا کر حق اور سچ کا ساتھ دے گی تاریخی کامیابی سمیٹ کر عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے موروثی سیاست کے اختتام کا وقت اب قریب آ چکا ہے عوام چلے ہوئے کارتوسوں کے بجائے عملی خدمت کرنے والے کو ہی منتخب کرے گی ہماری خدمات حلقہ کی عوام سے ڈھکی چھپی نہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ اور چوہدری فیاض ظفر نے بھی خطاب کیااس موقعہ پر علاقہ کے ہزاروں افراد موجود تھے چوہدری ریاض جج نے کہا کہ انتقامی سیاست کے ہرگز قائل نہیں ہیں ہمارا مشن صرف انسانیت کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر اوکاڑہ ضلع کو ماڈل بنا دیں گے اور عوامی مسائل کا حل ان کے گھر کی دہلیز پر جا کر کیا جائے گا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker