تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : بلدیہ اوکاڑہ کا چیئرمین اور وائس چیئرمین کون ہوگا

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) بلدیہ اوکاڑہ کا چیئرمین اور وائس چیئرمین کون ہوگا ، مسلم لیگ (ن) ،تحریک انصاف اور آزاد امیدوار جوڑتوڑ میں مصروف،چیئرمین کے لیے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے چوہدری منیب الحق ،چوہدری محمد سعید ، حسن سرور،میاں علی رضا ،پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ اورآزاد کامیاب ہونے والے عبدالحمید جج ،چوہدری محمد اظہر امیدوار ہو سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق بلدیہ اوکاڑہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا تاج کس کے سر پر آئے گا اس کا علم تو چیئرمین کے الیکشن کے بعد ہی ہو گا،لیکن چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے مسلم لیگ (ن) ،پاکستان تحریک انصاف اور آزاد کامیاب ہو نے والے ارکان دن رات توڑ جوڑمیں مصروف عمل ہیں بلدیہ اوکاڑہ کی کل 50 سیٹوں میں سے سب سے زیادہ آزاد امیدوارہیں جن کی تعداد 23ہے اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پاس 20،پاکستان تحریک انصاف کے 4،پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان عوامی تحریک کا ایک ایک رکن منتخب ہوا ہے جبکہ وارڈ نمبر 17کا الیکشن کالعدم ہونے کی وجہ سے کوئی بھی منتخب نہ ہوسکا ہے اس وارڈ میں دوبارہ الیکشن ہوگا ،مسلم لیگ (ن) کو چیئرمین کے انتخاب کے لیے آزاد ارکان کی ضرورت ہوگئی ، ضمنی الیکشن میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج کے گروپ سے آزاد درجن کے قریب ارکان منتخب ہوئے تھے لیکن اب چوہدری ریاض الحق جج مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گے ہیں ،وہ بلدیہ کی چیئرمین شپ اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے دیکھنا یہ ہے کہ اب وہ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین کا ساتھ دیتے ہیں یاپھر آزاد ارکان میں سے چیئرمین کے امید وار کا ساتھ دیتے ہیں ،چیئرمین اور وائس چیئرمین بلدیہ کے لیے مسلم لیگ (ن) سے چوہدری منیب الحق ،حسن سرور، چوہدری محمد سعید ،میاں علی رضا،فیصل رشید ،پاکستان تحریک انصاف سے مرزا ذوالقفار علی ایڈووکیٹ اور سید ضیاء عبا س شاہ ،آزادرکان میں سے سینئر صحافی عبد الحمید جج ،چوہدری محمداظہر ،چوہدری مقصود گجر ایڈووکیٹ، محمد شفیق کمبوہ ،عبا س علی جٹ کے نام شامل ہیں ،مسلم لیگ (ن) کی طرف سے چوہدری منیب الحق کا تعلق بھی پرانے مسلم لیگی گھرانے سے ہے وہ سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اکرام الحق (مرحوم ) کے بیٹے اور پاکستان کے معروف صحافی چوہدری آفتاب اقبال کے داماد ہونے کی وجہ سے مضبوط امیدوار ہیں ،اسی طر ح پاکستان تحریک انصاف کے مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ نے وارڈ نمبر 25سے سابق ایم این اے محمد عارف چوہدری کے قریبی ساتھی چوہدری محمد مشتاق کمبوہ اور موجودہ ایم این اے چوہدری ریاض الحق کے امیدوارسجاد احمد کوبھاری اکثریت سے شکست دی ہے ، اس وارڈ کو خصوصی اہمیت اس لیے حاصل ہے کہ سابق وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال (مرحوم ) اور سابق ایم این اے بادشاہ گرسیاست دان محمد عارف چوہدری کی رہائش بھی اسی وارڈ میں واقع ہے اسی طر ح شہر کے معر وف صحافی عبد الحمید جج شہر کے مرکزگول چوک سے آزاد امیدوار کامیاب ہو کر آئے ہیں اس کے علاوہ مسلم لیگ(ن)کے چوہدری محمد سعید ، میاں علی رضا ، حسن سروربھی امیدوار ہیں جن کے نام سامنے آچکے ہیں اس کے علاو ہ وائس چیئرمین کے لیے مسلم لیگ (ن) کے فیصل رشید ،پاکستان تحریک انصاف کے سید ضیاء عبا س شاہ اور آزاد منتخب ہونے والے چوہدری مقصود گجر ایڈووکیٹ،،محمد شفیق کمبوہ اور عبا س علی جٹ بھی امیدوار ہوسکتے ہیں جو اپنی کامیابی کے لیے دن رات جوڑ توڑ میں مصروف ہیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!