تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے جرم میں 9گرفتار

اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے جرم میں گیارہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے9گرفتار،دو فرار۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے27والا روڈ سے ایک منشیات فروش سکندر علی سے دس لیٹر شراب،ستلج ہائی سکول کے قریب سے ملزمان محمد یٰسین اور مشتاق عرف کالی کو گرفتار کرتے ہوئے115گرام چرس اور20گرام ہیروئن ، بصیر پور کے رہائشی بختیار احمد سے پسٹل30بور اور دو لیٹر شراب،مشتاق ولد شعبان سے پسٹل30بور، اشفاق ولد شہباز سے پسٹل 30بور، ندیم عباس سے پسٹل30بور، رزاق سے پسٹل30بور برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ جبکہ پولیس حجرہ شاہ مقیم میں تین ملزمان کو شراب پی کر شارع عام پر غل غپاڑہ کرتے موقع پر گرفتار کرلیا موضع کالووال میں ایک منشیات فروش اسحاق پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی شراب4لیٹر پھینک کر فرار ہوگیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے*

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:چلتی گاڑی سے چار مسلح افراد نوجوان اغوا کرکے فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker