تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ضیا الحق جمہوریت پر شب خون نہ مارتے تو آج پاکستان ترقی یافتہ اقوام میں اپنا ایک الگ مقام بنا چکا ہوتا۔ چوہدری سجاد الحسن ،رائے مجتبی کھرل

اوکاڑہ (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پانچ جولائی یوم سیاہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج ،احتجاج کی قیادت سابق ممبران قومی اسمبلی چوہدری سجاد الحسن ،رائے مجتبی کھرل نے کی ،مقررین نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ جولائی 1977کو اس وقت کے ایک آمر نے منتخب عوامی حکومت کے وزیر اعظم کا تختہ الٹ کراپنی ہوس اقتدار کو پورا کیا انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عوامی لیڈر تھے جنھوں نے وطن عزیز کے غریب کسان ،ہاری ،مزدور کو عزت سے جینا سکھایا اور انکے حقوق کی بات کی پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کر کے اسلامی دنیا میں ایک خاص پہچان دینے کے ساتھ ساتھ ملک کوپہلی اسلامی ایٹمی قوت بنانے کے لیے اقدامات کیے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت ضیا الحق جمہوریت پر شب خون نہ مارتے تو آج پاکستان ترقی یافتہ اقوام میں اپنا ایک الگ مقام بنا چکا ہوتا*

یہ بھی پڑھیں  ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے بلیک لسٹ ہونےکا بھارتی پراپیگنڈا ناکام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker