تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لاکھوں روپےمالیت کے بوگس چیک دینے پر5افراد کے خلاف مقدمات درج

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی آبادی رسول پور کے رہائشی حفیظ احمد کو محمد یعقوب ولد محمد فاضل نے6لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ دوسرے واقعہ میں نواحی قصبہ پھلرون کمبوہ کے رہائشی مرزا افتخار بیگ ولدمرزا ممتاز بیگ کو مشتاق احمد ولد محمد رفیق نے1لاکھ 25ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ تیسرے واقعہ میں چک شاہ محمد بودلہ کے رہائشی عبدالرحمن ولد قاسم علی کو تصور علی ولد جنگ شیر نے10لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ چوتھے واقعہ میں نواحی قصبہ نظام دین کے رہائشی اشفاق احمد ولد حاجی خورشید کو غلام رسول ساجد ولد غلام حیدر نے2لاکھ12ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ پانچویں واقعہ میں نواحی قصبہ55ٹو ایل کے رہائشی چوہدری مسرت بشیر احمد ولد محمد بشیر کو ظہور احمد ولد حاجی نصر اللہ نے1لاکھ20ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  .کل ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker