تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : وزیراعلیٰ پنجاب کی سپیشل ٹاسک فورس ٹیم کا اوکاڑہ کے قصبہ حجرہ شاہ مقیم میں میڈیکل سٹور پر اچانک چھاپہ

اوکاڑ ہ(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی سپیشل ٹاسک فورس ٹیم کا اوکاڑہ کے قصبہ حجرہ شاہ مقیم میں میڈیکل سٹور پر اچانک چھاپہ، بھاری مقدار میں جعلی میڈیسن اور نشہ آور ادویات پکڑی گئیں۔ ایک ملزم گرفتار سپیشل ٹاسک فورس کے انچارج پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ای ڈی او آفس اوکاڑہ میں پر ہجوم پریس کا نفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں جعلی ادویات کے خلاف آپریشن شروع کیاگیا ہے گذشتہ دِنوں لاہور میں جعلی فیکٹری پکڑتے ہوئے گرفتاریاں کی گئیں بعد میں فیصل آباد میں ایک ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے چینوٹ بازار میں جعلی ادویات سے بھرے چار گودام سیل کئے گئے اور آج حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ میں اسلامی میڈیکل سٹور پر ٹاسک فورس نے ان کی سربراہی میں چھاپہ مارتے ہوئے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات ، جعلی انجکشن ، زائد المعیاد ادویات اور ادویات کمپنی کے سٹیکر برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی ادویات کے مکرو ہ دھندہ کو ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے ڈینگی کے خاتمہ کی طرح مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ غریب اور لاچار مریضوں کو اصل ادویات کی فراہمی کو یقینی بناسکیں ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ٹاسک دیا ہے کہ چھ ماہ میں پنجاب کو سپوریس ڈرگ سے پاک کر دیا جائے۔ انشاء اللہ ٹاسک فورس پنجاب کے تمام اضلاع سے جعلی ادویات کا خاتمہ کردی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی ماہ کے اندر اندر تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کردیا جائے گا۔ بڑے شہروں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہ کم اور چھوٹے شہروں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھا دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اصل ٹارگٹ مینو فیکچر رز ہیں جو جعلی ادویات بنارہے میں جلد ہی ایسی کالی بھیڑوں کو پکڑ لیں گے۔ پریس کانفرنس میں ٹاسک فورس میں شامل ڈرگ انسپکٹر اوکاڑہ شوکت وہاب ، عرفان ملک، اظہر جمال سلیمی اور عامر شہزاد بھی موجود تھے*

یہ بھی پڑھیں  انسانی رنگ و روپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker