تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سینئر جرنلسٹ چیف ایڈیٹرر روزنامہ آفتاب ممتاز اے طاہر کو آل پیپر زنیوز سوسائٹی(اے پی این ایس ) کانائب صدر منتخب ہونے پر”ماڈا” جرنلسٹس فورم اوکاڑہ نے مبارک باد پیش کی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) سینئر جرنلسٹ چیف ایڈیٹرر روزنامہ آفتاب ممتاز اے طاہر کو آل پیپر زنیوز سوسائٹی(اے پی این ایس ) کانائب صدر منتخب ہونے پر”ماڈا” جرنلسٹس فورم اوکاڑہ کے چیئر مین شہباز ساجد ،صدر محمد مظہررشید چوہدری ،نائب صدر منشا نوید ،جوائنٹ سیکرٹری محمد عاشق ، انفارمیشن سیکرٹری عرفان اعجاز ، فنانس سیکرٹری میاں طاہر رشید ،معروف سماجی ورکر مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،چوہدری عبدالرشید گوگیروی ایڈووکیٹ نے مبارک باد پیش کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین شہباز ساجد نے کہا کہ میڈیا کا کردار موجودہ دور میں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے مثبت صحافت کے فروغ کے لیے اے پی این ایس کے تمام عہدیداروں کو اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کام کرنا ہو گا صدر محمد مظہررشید چوہدری نے کہا کہ میڈیا کی ترقی نے جہاں معاشرے میں انقلاب برپا کر دیا ہے وہیں ہمیں اپنی اسلامی اقدار اور روایات کو فروغ دینے کے لیے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا بھر پور استعمال کرنا ہوگا انھوں نے تمام اے پی این ایس کے عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوروطن عزیز کی ترقی و بقا کے لیے خصوصی دعا کروائی*

یہ بھی پڑھیں  عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی پرویزمشرف کے مقابلے پرآ گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker