تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں دے دی جائیں گی . اعجاز منیر

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر و ایڈ منسٹریٹر تحصیل کونسل اوکاڑہ اعجاز منیر نے کہا ہے کہ میری تعیناتی سے قبل تحصیل کونسل اوکاڑہ کے مالی معاملات خاصے خراب ہیں میں نے چارج سنبھالتے ہی تحصیل کونسل اوکاڑہ کی فنڈنگ کم ہونے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے اور درخواست کی ہے کہ ماہانہ گرانٹ کو دو گنا کر دیا جائے تاکہ تحصیل کونسل کی زیر نگرانی چلنے والی برانچوں کا نظام ٹھیک ہو جائے اور ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کاموں کی ادائیگیاں بھی بر وقت کی جاسکیں نئے کاموں کی منظوریاں آنے والے فنڈز سے مشروط رکھی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر طارق محمود پرویا بھی موجود تھے اعجازمنیر نے کہا کہ تحصیل کونسل اوکاڑہ کی زیر نگرانی چلنے والی واٹر ڈسپوزل مشینوں اور فلٹریشن پلانٹس کی کٹنے والی بجلی ادائیگیوں کے بعد مرحلہ وار بحال کروائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ دیگر محکموں کے ملازمین جو ٹی ایم اے سے تنخواہ لے رہے ہیں ان کو واپس بھجوانے کے حوالے سے بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ تنخواہوں کا بوجھ کم ہو سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں مسیحی ملازمین کو کر سمس سے قبل تنخواہیں دے دی جائیں گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker