تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کرسمس کی تقریبات

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )SOUL SAVER FOR CHRIST CHURCHکے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی مسلم لیگ نواز کے رہنما فیاض ظفر چودھری تھے پاسٹر عوبید کرامت نے معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا تقریب میں بچوں نے کرسمس کے حوالہ سے گیت گائے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے فیاض ظفر چودھری نے پاسٹر عوبید کرامت اور مسیحی برادری کے ساتھ تقریب میں کیک کاٹا انہوں نے کہا پاکستان میں مسیحی برادری اور اقلیتوں کے اپنی مذہبی رسومات اور تقریبات کی مکمل آزادی حاصل ہے،کرسمس کے حوالہ سے سٹی پریس کلب اوکاڑہ رجسٹرڈ کے مسیحی ممبرارشد جاوید کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب سٹی پریس کلب اوکاڑہ رجسٹرڈ کے دفتر میں منعقد ہوئی جس کے مہمانان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ،صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہررشید چودھری ، احمد نواز الغنی ،مسیحی برادری کے علاقائی رہنماؤں سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ضلع کونسل ہال میں مسیحی برادری کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب میں مسیحی کونسلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ ضلع کونسل کی جانب سے شفقت رسول قمر نے نمائندگی کی ۔پولیس کے بارہ سو سے زائد افسران و ملازمین سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیے ضلع کی حدود میں واقع تمام چرچ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی کوئیک رسپانس فورس اور ایلیٹ فورس سٹینڈ بائی پوزیشن میں رہیں مسیحی عبادت گاہوں پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے مسیحی عبادت گاہوں کی سیکورٹی پر متعین اہلکاران کرسمس تقریبات کے اختتام تک چرچز پر تعینات رہے تمام چرچ پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے گئے تھے*

یہ بھی پڑھیں  جماعت الدعوہ کو کالعدم قرار دیئے جانے کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker