تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سی آئی اے سٹاف پولیس اور تھانہ بی ڈویژن کے اہلکاروں کی پولیس گردی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)سی آئی اے سٹاف پولیس اور تھانہ بی ڈویژن کے اہلکاروں کی پولیس گردی شہری کے گھر میں زبردستی گھس کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین سے بد تمیزی کرتے ہوئے گھر میں موجود ہزاروں کی نقدی رقم لوٹ لی اہل علاقہ کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج آئی جی پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ سی آئی اے کا انسپکٹر جاوید خان پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ شیخ بستی کے رہائشی فیصل کے گھر زبردستی داخل ہو گیااور کہا کہ اسے اطلاع ملی ہے کہ یہاں میچوں پر جواء ہوتا ہے اس دوران پولیس نے گھر میں موجود خواتین سے بھی بد تمیزی کی اور گھر میں موجود نوے ہزار سے زائد کی رقم اٹھاتے ہوئے چلے گئے پولیس گردی اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر اہل علاقہ کے رہائشی افراد نے سخت احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا انسپکٹر جاوید خان کے مطابق مخبری پر ریڈ کی تھی تاہم کسی سے کوئی رقم نہیں لی اور نہ ہی خواتین سے بد تمیزی کی ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : مسلم لیگ اگر 1971میں مضبوط ہوتی تو کبھی بھی سقوطِ ڈھاکہ کا سانحہ نہ ہوتا. منظوراحمد سپرا ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker