تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے انتخابات محمد مظہررشید چوہدری دوسری بار صدر منتخب

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے انتخابات ،احتشام جمیل شامی چیئرمین ، محمد مظہر رشید چوہدری صدر اورڈاکٹرندیم اسلم جنرل سیکرٹری منتخب،پر یس کلب کی الیکشن کمیٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے انتخابات میں سینئر صحافی احتشام جمیل شامی چیئرمین ، محمد مظہررشید چوہدری صدر ، شیخ گلفام علی قادری سینئر نائب صدر ، شکیل احمد عاصم نائب صدر ،ڈاکٹر ندیم اسلم جنرل سیکرٹری ، عبد المنان صحرائی جوائنٹ سیکرٹری،ارشد جاوید سیکرٹری اطلاعات اورملک محمداحمد جھکڑفنانس سیکرٹری جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے صدر سہیل اعجاز چوہدری ،جنرل سیکرٹری عبد الرحمان خاں اور نائب صدر محمد منشانوید منتخب ہوئے الیکشن سٹی پر یس کلب( رجسٹرڈ) اوکاڑہ 2017 کے لیے تمام 8عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے الیکشن کمیٹی کی مقرر کردہ تاریخ و ٹائم تک کسی بھی عہدہ پر دو کاغذات وصول نہ ہوئے جس کی وجہ سے چوہدری سردار ساجد(م) گروپ کے تمام امیدواران نے میدان مار لیا جس پر الیکشن کمیٹی سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)اوکاڑہ کے چیئرمین عابد حسین مغل ، ممبران لیکشن کمیٹی سینئر صحافی مرزا فضال بیگ ،محمد اشفاق چوہدری چیئرمین ڈی یو جے اوکاڑہ ، خورشید جیلانی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ ،نعیم اللہ چوہدری سیکرٹری ڈسٹر کٹ بارایسوسی ایشن اوکاڑہ نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواران کو کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،الیکشن کمیٹی کے مطابق سٹی پریس کلب کے کل 34ممبران پر یس کلب نے الیکشن میں حصہ لیا ،سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے نومنتخب عہدیداران کو ممبران سٹی پر یس کلب(رجسٹرڈ)اوکاڑہ ،ریجنل یونین آف جر نلسٹس اوکاڑہ اور ڈسٹر کٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ کے عہدیداران نے مبارکباد پیش کی ہے*

یہ بھی پڑھیں  سابق صدر پرویز مشرف لندن پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker