تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سٹی پریس کلب کی یادگار تقریب

ڈائری اوکاڑہ
سٹی پریس کلب کی یادگار تقریب
تحریر : محمد مظہررشید

صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے ،ذمہ دارصحافی ہمیشہ عوام کے دلوں میں رہتا ہے،زرد صحافت کے خاتمے میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،آئی ایس آئی ایک قابل اعتماد ادارہ ہے،شعبہ صحافت نے آمر یت کے خاتمے میں عوام کے ساتھ ملکر انتہائی اہم کردار ادا کیا،حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ،عوام میں شعور کی بیداری کے لیے میڈیا نے جو کردار ادا کیا اسکی تعریف الفاظ میں ممکن نہیں،صحافتی تنظیمیں صحافیوں کی فلاح کے لیے بھر پور اقدامات کررہی ہیں ،حکومت جرنلسٹس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار سٹی پریس کلب اوکاڑہ (رجسٹرڈ) کے نو منتخب عہدیداران کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم جبکہ مہمان اعزاز راؤ اجمل خاں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و تجارت تھے تقریب میں مذہبی ،سیاسی،سماجی ،وکلاء،تاجرتنظیموں کے رہنماؤں کی کثیر تعداد کے علاوہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی ،ڈی او آرآرٹس کونسل حماد چیمہ،ضلعی صدر پی ٹی آئی اظہر محمودچوہدری،جنرل سیکرٹری انجمن مزارعین عبدالستار مہر،سینئر نائب صدر آر یو جے رائے سجاد کھرل،صدر ڈی یو جے عابد حسین مغل،صدر ڈی بی اے رائے محمد شفیع کھرل ایڈووکیٹ،ڈی ایس پی ٹریفک رجب بلوچ،ڈی ایس پی سی آئی ڈی سردار عظمت،ڈی ایس پی صدر فاروق کمیانہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طارق ظفر،چوہدری محمد اشفاق ،مرزا ارشد فریدی ، صدرمرکزی انجمن تاجران محمد سلیم چوہدری ،صدر غلہ منڈی چوہدری حبیب الحق ، جنرل سیکرٹری ڈی بی اے سید زاہد بخاری ایڈووکیٹ،نائب صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد شفیق،کالم نویس صابر مغل اور دیگرمعززین شہر موجود تھے اوکاڑہ پریس کلب اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں حافظ حسنین رضا،شہبازشاہین،چوہدری اشفاق نے خصوصی شرکت کی راؤ اجمل ایم این اے نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا حلف اٹھانے والوں میں راؤ نذیر احمد چیئرمین ،احتشام جمیل شامی وائس چیئرمین ، حافظ عتیق الر حمن صدر،محمدمظہر رشید سینئر نائب صدر ،محمد شہباز رزاق نائب صدر ،محمد شفیق بھٹی جنرل سیکرٹری ،ارشد جاوید ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،عبد المنان صحرائی جوائنٹ سیکر ٹری ،زاہد قادری سیکرٹری اطلاعات ،راؤ فر حان شکیل فنانس سیکرٹری شامل تھے

یہ بھی پڑھیں  شورکوٹ:پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ کی ملی بھگت سےغیرقانونی وائرلیس انٹرنیٹ سروس شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker