تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) کے تمام فیصلے جمہوری طریقہ سے ہو ں گے . محمد مظہر رشید چوہدری

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ممبران پر یس کلب کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ،سٹی پر یس کلب کے تمام فیصلے جمہوری طریقہ سے ہو ں گے ، کسی ممبر یا عہدیدار کو پر یس کلب کے قوائد وضوابط کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی، نومنتخب عہدیداران سٹی پر یس کلب کی حلف وفاداری کی تقریب شاندار طریقہ سے کی جائے گی ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے صدر محمد مظہر رشید چوہدری نے نومنتخب عہدیداران پر یس کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین عباس علی جٹ ، جنرل سیکرٹری محمد شفیق بھٹی ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر ، نائب صدر شکیل احمد عاصم ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ گلفام علی ، سیکرٹری اطلاعات ارشد جاوید ، صدر الیکٹرانک میڈیا ڈاکٹر ندیم اسلم ، نائب صدر شفیق احمد بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں عہدیداران نے تقریب حلف وفادری کے انتظامات اور فنڈ کے مسائل پر گفتگو بھی کی ،اجلاس میں نومنتخب عہدیداران نے ممبران سٹی پریس کلب کامنتخب باڈی پراعتماد کر نے پرشکریہ ادا کیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker