تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کالج کے ماحول کو خراب کرنے کے لیے چند شر پسند عناصر انتہائی سرگرم ہیں . پرنسپل ظفر علی ٹیپو

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)چند شر پسند عناصر کالج کے ماحول کو خراب کرنے کے درپہ ہیں ،پانچ ہزار سے زائد سٹوڈنٹس کا امسال داخلہ کالج کے معیار تعلیم کو دیگر اداروں سے ممتاز کرتا ہے ،کالج میں اساتذہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فروغ تعلیم میں سرگرداں ہیں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ کے پرنسپل ظفر علی ٹیپو نے سینئر صحافیوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں رائے امدادحسین،محمد مظہررشید چوہدری ،محمد شفیق بھٹی ،طارق مجید مغل اور دیگر موجود تھے ظفر علی ٹیپو نے کہا کہ کالج کے ماحول کو خراب کرنے کے لیے چند شر پسند عناصر انتہائی سرگرم ہیں میرے اساتذہ انتہائی ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کسی بھی غیر اخلاقی اور سیاسی سرگرمی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی ظفر علی ٹیپو نے کہا کہ اساتذہ کی محنتوں سے طلبہ بورڈ اور یونیورسٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ کالج میں اس سال ریکارڈ تعداد میں داخلے ہوئے ہیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button