تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:کیڈٹ کالج کو معیاری درسگاہ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، کمشنرساہیوال ڈویژن

okaraاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر ساہیوال ڈویژن شیر عالم محسو د نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج اوکاڑہ کو معیاری درسگاہ اور بہترین کیڈٹ ساز ادارہ بنانے کے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں ،زیر تعمیر ہوسٹل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور مٹیریل کے معیار اور کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی سی او سردار سیف اللہ ڈوگر ،ڈی او سی اللہ یار ڈھکو،اسسٹنٹ کمشنر طاہر امین،پرنسپل کیڈٹ کالج امتیاز علی میاں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔شیر عالم محسود نے پرنسپل کیڈٹ کالج کو ہدایت کی کہ وہ کالج کے اخراجات اور آمدن کے حساب کو صاف شفاف بنانے ،مستقبل قریب میں کالج کی ضروریات اکیڈمک بلاک کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور سٹاف کی میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج اوکاڑہ کو نہ صرف ڈویژن بلکہ پورے پنجاب اور پاکستان کا مثالی ادارہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کریں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button