شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑا:کالجزمیں ہفتہ صفائی منانے سے طلبہ میں ماحول کو صاف رکھنےکی اہمیت اجاگرہوگی

اوکاڑا:کالجزمیں ہفتہ صفائی منانے سے طلبہ میں ماحول کو صاف رکھنےکی اہمیت اجاگرہوگی

5 NOV (DCO)اوکاڑا( امتیاز خان ) کالجز میں ہفتہ صفائی منانے سے طلبہ میں ماحول کو صاف رکھنے کی اہمیت اجاگر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او اوکاڑا سیف ڈوگر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑا میں ہفتہ صفائی کے افتتاح کے موقع پرکیا۔ اس موقع پرپرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ظفر علی ٹیپو، نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اقبال ڈھلوں، اے ڈی سی شاہد زمان لک، اسسٹنٹ کمشنر طاہر امین، تحصیلدار نیاز احمد ڈوگر،ٹی ایم اے ایکس ای ا ین سعید احمد، پروفیسر راؤ محمد سلیم، پروفیسر شاہد شکور سلیمی اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے جبکہ شعبہ سوشل ورک کے سینکڑوں طلباء نے ڈی سی او کا فقیدالمثال استبال کرتے ہوئے انھیں کالج کی کمپوٹر لیب اور دیگر شعبہ جات بھی دکھائے جسے ڈی سی او نے بہت سراہا۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج نے ڈی سی او کے ساتھ اساتذہ کا تعارف کرواتے ہوئے انکشاف کیاکہ ان اساتذہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں طلباء کی سیاسی تنظیموں کو یکسر ختم کروایااور معیار تعلیم بلند کیا طلباء کی سو فیصد حاضری، یونیفار م اور ڈسپلن کی پابندی پر عملدرآمدکرونے کیلئے کسی بھی سیاسی دباؤ کوخاطر میں نہیں رکھا اور یہی وجہ ہے کہ امسال کالج میں داخلہ کا گراف سابقہ ادوار کے مقابلے میں حوصلہ افزا ہے والدین میں اپنے بچوں کو پرائیویٹ اداروں کی بجائے گونمنٹ کالج میں پڑھانے کا رحجان بڑ ھ رہا ہے۔ڈی سی او نے اپنے ہاتھوں سے ایک درخت پر سفیدی کرتے ہوئے طلباء کو پیغام دیاوہ محنت کرکے تعلیم کامقصد پورا کریں اور ملک کی بہتر خدمت کریں۔آخر میں انھوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء کیلئے اپنے دوازے کھلے رکھیں میرے دروازے اساتذہ کیلئے ہمہ وقت کھلے ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:گیلانی قانون اور آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شہباز شریف